8 اکتوبر 2014 - 13:59
مصر،امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد

مصر کی سیکورٹی فورسز نے حکومت کے مزید پندرہ مخالفین کوگرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔اخبار الشعب الجدید کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر  کی سیکورٹی فورسز نے صوبۂ الغربیہ کے سمنود علاقے میں حکومت کے خلاف جلوس نکالنے والے افراد پر حملہ کر کے ان میں سے پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کے اٹارنی جنرل نے گرفتار ہونے والوں پر مظاہرہ کرنے ، پولیس اور اس علاقے کے باشندوں کے ساتھ لڑنے ، ملکی کی بنیادی تنصیبات پر حملے ، دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی فوج کی جانب سے اس ملک کے سابق صدر محمد مرسی کو برطرف کۓ جانے کے بعد مصر کے حکام نے ملک کے مخلتف علاقوں سے محمد مرسی کے حامیوں اور حکومت کے مخالفین کی گرفتاری کو اپنےایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲